بلال یامین اور شاہد ریاض ستی کی اعجاز احمد ستی مرحوم کے گھر قل خوانی میں شرکت ، دعائے مغفرت

قل خوانی

راولپنڈی (کوہسارنیوز) سابق ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری پنجاب شاہد ریاض ستی اور موجودہ ممبر صوبائی اسمبلی بلال یامین ستی نے تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر اعجاز احمد ستی کی وفات پر ان کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کی اور ڈیفنس کالونی کینٹ راولپنڈی میں منعقدہ قل خوانی و دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔دونوں رہنماؤں نے مرحوم اعجاز احمد ستی کے ایصالِ ثواب اور درجاتِ بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔اس موقع پر شاہد ریاض ستی اور بلال یامین ستی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم اعجاز احمد ستی کی وفات اہلِ خانہ اور عزیز و اقارب کے لیے گہرے صدمے کا باعث ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پسماندگان کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت، صبرِ جمیل اور استقامت عطا فرمائے۔واضح رہے کہ مرحوم اعجاز احمد ستی تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر تھے اور شاہد ریاض ستی اور بلال یامین ستی کے کزن تھے۔ اعجاز احمد ستی کی پولیس حراست میں وفات کے بعد ان کے ایصالِ ثواب کے لیے قل خوانی و دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں عزیز و اقارب، سیاسی و سماجی شخصیات اور دیگر افراد نے شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر مرحوم کے لیے خصوصی دعائے مغفرت، درجاتِ بلندی اور ایصالِ ثواب جبکہ سوگوار خاندان کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی گئی۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور تمام سوگواران کو صبرِ جمیل عطا فرمائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں