سابق ممبرپنجاب اسمبلی میجر لطاسب ستی کا راولپنڈی میں سنگھر ٹاؤن کا تعزیتی دورہ

کوٹلی ستیاں ( کوہسارنیوز )سابق ممبرصوبائی اسمبلی پنجاب میجر لطاسب ستی کا راولپنڈی(سنگھر ٹاؤن) کا تعزیتی دورہ پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء محمد اسحاق ستی( عرف بگا) کے بیٹے اور حاجی انور بیگ ستی اور مولانا اظہر بیگ ستی , افضل بیگ ستی کے بھانجے اور لالہ اجمل ستی کے چچا زاد بھائی اور ارسلان صداقت ستی کے ماموں محمد آصف علی ستی( مرحوم) کی وفات پر اظہارِ تعزیت کے لیے وفد کے ہمراہ ان کی رہائش گاہ آمد۔ اس موقع پر ان کے ساتھ حاجی موسی ستی ,جاوید ستی( الرافع بلڈرز غوری ٹاؤن )اسراراحمد ستی (سابق ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری تحصیل کوٹلی ستیاں) , ضمیر الحق ستی , صحافی خرم شہزاد ستی ڈاکٹر انوارالحق ستی ,اور دیگر نے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور( مرحوم ) محمد آصف علی ستی کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اللہ تعالی( مرحوم) کی کامل مغفرت فرمائے اور درجات بلند کرئے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور تمام اہل خانہ کو صبرو جمیل عطا فرمائے آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں