حکومت کا مولانا فضل الرحمٰن پر جوابی وار،غیرقانونی تعمیرات مسمار کرنیکا نوٹس آویزاں

فضل الرحمٰن نوٹس

اسلام آباد(کوہسارنیوز)حکومت کا مولانا فضل الرحمٰن پر جوابی وار،غیرقانونی تعمیرات مسمار کرنیکا نوٹس آویزاں، رہائش گاہ پر مبینہ تعمیراتی خلاف خلاف ورزیاں 15 روزمیں ختم کرنےکی ہدایت
اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ کے باہر سی ڈی اے کی جانب سے نوٹس آویزاں کردیا گیا ہے۔
نوٹس میں رہائش گاہ کے سیٹ بیکس میں مبینہ غیرقانونی تعمیرات کی نشاندہی کی گئی ہے، جبکہ سی ڈی اے کی اراضی پر گارڈ پوسٹس اور جنریٹر نصب کرنے پر بھی اعتراض اٹھایا گیا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول سی ڈی اے کی جانب سے جاری نوٹس میں مبینہ خلاف ورزیاں 15 روز کے اندر ختم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹس میں خبردار کیا گیا ہے کہ مقررہ مدت میں خلاف ورزیاں ختم نہ کرنے کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔ عدم تعمیل پر عمارت سیل کرنے اور غیرقانونی تعمیرات مسمار کرنے کے اقدامات بھی کیے جاسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں