خیبرپختونخوا میں عوامی خدمت کے بجائے سیاسی نعروں پر توجہ دی گئی، شہباز شریف

شہباز شریف

پشاور(کوہسارنیوز)خیبرپختونخوا میں عوامی خدمت کے بجائے سیاسی نعروں پر توجہ دی گئی، وزیراعظم شہباز شریف،صوبے میں فلاحی کام نہ ہونے کے برابر ہیں،فیصلے میں مزید تاخیر کرتے تو بہت زیادہ نقصان ہوتا
وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی سابق صوبائی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ 13 سال میں عوامی خدمت کےبجائےسیاسی نعروں پر توجہ دی گئی،صوبے میں فلاحی کام نہ ہونے کے برابر ہیں،فیصلے میں مزید تاخیر کرتے تو بہت زیادہ نقصان ہوتا۔
وزیراعظم شہبازشریف نےمسلم لیگ ن خیبرپختونخواکی پارلیمانی پارٹی سےخطاب کرتےہوئےکہا کہ صوبے میں سیاسی تقسیم کو فروغ دیا جاتا رہا،کبھی قبریں کھودی گئیں تو کبھی کپڑے لٹکائے جاتے رہے، عوامی خدمت کے بجائے سیاسی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز رہی۔
وزیراعظم نےکہاناگزیرحالات کےپیش نظرخیبر پختونخوا میں گورنرراج اورایمرجنسی کانفاذکیاگیا،مذاکرات کےذریعےمعاملات حل کرنےکی کوشش کی،پیپلزپارٹی اورن لیگ کی کمیٹی نے 48گھنٹےتک مذاکرات کیے، مذاکرات کے بعد طےشدہ مسودےکی منظوری کاانتظارکیاجاتا رہالیکن منظوری نہ مل سکی،عوام، ملک، معیشت اور معاشرے کو بچانے کے لیے فیصلہ کرنا ضروری تھا۔
وزیراعظم نےکہا صوبے میں پولیس کی 5 ہزارخالی آسامیوں پربھرتی نہیں کی گئی،کےپی میں دستیاب وسائل پولیس کوجدید اسلحے اورتربیت کی فراہمی پرخرچ ہونےچاہییں تھے،عوام،فوج اورپولیس نےملکر دہشتگردی کا خاتمہ کیا،اس جنگ میں پاکستان کوبھاری جانی اورمالی نقصان اٹھانا پڑا،یہاں کے عوام نے بھی بے شمار قربانیاں دیں۔
وزیراعظم نےکہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کا تحفظ کیا جائے گا، صوبےکی ترقی، خوشحالی اور عوامی خدمت کے لیے مسلم لیگ ن اپنی کوششیں جاری رکھے گی ۔
مزیدکہا فیول سبسڈی سکیم سےایک کروڑ 30 لاکھ افراد مستفید ہوچکےہیں،عوام کو ریلیف دینے کے لیے حکومت نے 75 ارب روپےمختص کیے،غریب آدمی کو ریلیف دینا حکومت کی اہم ترجیح ہے، ملکی معیشت کو عدم استحکام سےبچانے کےلیےتمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں