عوام جمہوریت اور آئین کی بالادستی کیلئے 27 ستمبر کو گھروں سےباہر نکلیں:ساجد زاہد ستی

ساجد زاہد ستی

اسلام آباد(کوہسارنیوز)پاکستان تحریک انصاف تحصیل کوٹلی ستیاں کے سابق جواہنث سیکرٹری وجنرل سیکرٹری رفاعی واصلاحی سوشل ویلفیر سوسائٹی ساجد زاہد ستی نے اپنے ایک بیان میںکہا ہے کہ 27 ستمبر کو عوام جمہوریت اور آہین کی بالادستی قانون کی حکمرانی اور ظلم وبربریت کے خلاف باہر نکلیں۔عمران خان حقیقی آزادی کی علامت بن جکے ہیں عمران خان، ان کی فیملی،پارٹی قاہدین اورکارکنوں نے تاریخی قربانیاں دی ہیں تمام تر ریاستی جبر کے باوجود عوام عمران خان کے ساتھ کھڑ ے ہیں اور پاکستان تحریک انصاف عوام کی مقبول جماعت اور جناب عمران خان مقبول لیڈر ہیں۔ملک پر مسلط ( de facto اور de jure پر مشتمل ہاہبرڈ نظام نے جمہورت، سیاست آئین، معشیت اور عدالتی نظام کو مفلوج کردیا ہے پورے ملک میں گھٹن کا ماحول ہے عوام کے اندر شدید نفرت اور بے چینی ہےجو ملک کے لیے نقصان دہ ہے بہتری کی ایک ہی صورت ہے کہ حکمران اختیارات،ذاتی مفاد ات اور اناپرستی کے خول سے باہر نکلیں أورآزادانہ ماحول میں شفاف انتخابات کےذریعےعوام کو اپنی راے کا اظہار کرنے کا موقعہ دیا جائے اور ان کے فیصلے کا احترام کرتے ہوے اقتدار عوام کےمنتخب نمائندوں کے حوالے کیا جائے تمام ریاستی ادارے عوامی حاکمیت کو تسلیم کریں أورملک قوم کے فیصلے عوام کوکرنے دیں أور عوام کی اجتماعی دانش پر اعتماد کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں