حکومت اور جماعت اسلامی میں مذاکرات پھر بے نتیجہ،آج لانگ مارچ کا اعلان

لانگ مارچ

اسلام آباد(کوہسارنیوز)جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا پانچواں دور بھی بے نتیجہ، لانگ مارچ ہر صورت کرنے کا اعلان
پیٹرولیم لیوی کے خاتمے سمیت دیگر مطالبات پر مذاکرات کا پانچواں دور بھی بے نتیجہ رہا جبکہ حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر لانگ مارچ مؤخر کرنے کی درخواست کردی
منصورہ میں ہونیوالے مذاکرات میں حکومتی وفد میں وفاقی وزیر احسن اقبال، سینیٹر رانا ثنااللہ اور صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق شریک ہوئے
جماعت اسلامی کے وفد میں لیاقت بلوچ جنرل نذیر احمد جنجوعہ، عمیر ادریس، ضیاالدین انصاری اور سیکرٹری اطلاعات شکیل احمد ترابی شامل تھے۔
حکومتی وفد نے مذاکرات کے دوران سیکیورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے جماعت اسلامی سے لانگ مارچ ملتوی کرنے کی درخواست کی۔
حکومتی نمائندوں نے یقین دہانی کرائی کہ عوام کو جلد ریلیف دینے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ وفد نے کہا کہ حکومت کو عالمی مالیاتی فنڈکے دباؤ کا سامنا ہے جو پاکستان آنے والا ہے
نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ پٹرولیم لیوی کے خاتمے تک لانگ مارچ لازم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے مطالبات پر عملی اقدامات کرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں