تصویر کو غور سے دیکھیں اور بتائیں کہ اس میں کتنے افراد موجود ہیں؟

یہ دلچسپ معمہ آپ کے دماغ کی اچھی ورزش ثابت ہوگا۔اوپر موجود تصویر کو غور سے دیکھیں اور بتائیں کہ اس میں کتنے افراد موجود ہیں۔جیسا آپ تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ یہ ایک آرٹ گیلری کی تصویر ہے جس میں متعدد پینٹنگز دیواروں پر لگی ہوئی ہیں جن کو دیکھنے کے لیے لوگ جمع ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ وہاں ایک خاتون کا مجسمہ بھی موجود ہے۔اس تصویر میں چھپی 3 غلطیاں پکڑ سکتے ہیں؟تو آپ کو یہ بتانا ہے کہ اس میں کتنے افراد موجود ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ بیشتر افراد درست تعداد کو بتانے میں ناکام رہتے ہیں۔تو غور سے تصویر کو دیکھیں اور بتائیں کہ درست جواب کیا ہے۔ویسے اگر آپ کا جواب 14 ہے تو جان لیں کہ یہ غلط ہے کیونکہ پینٹنگز اور مجسمے وغیرہ حقیقی افراد نہیں، تو ان کو گنتی میں شامل نہیں کیا جاسکتا۔اگر آپ کا جواب 6 ہے تو یہ بھی غلط ہے کیونکہ ایک اور فرد اس تصویر میں چھپا ہوا ہے، کیا آپ اسے تلاش کرسکتے ہیں؟ویسے تو درست جواب پہلے ہی اوپر دے دیا گیا ہے جو کہ 7 ہے۔جہاں تک چھپے ہوئے فرد کی بات ہے تو دائیں کونے پر موجود پینٹنگ کی آنکھوں کو غور سے دیکھیں تو معلوم ہوگا کہ پینٹنگ کے پیچھے ایک فرد چھپا ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں