80 سال سے زائد عرصے سے گم آبدوز کو غوطہ خوروں نے دریافت کرلیا

لندن (کوہسارنیوز)میں غوطہ خوروں نے دہائیوں قبل سمندر میں ڈوبنے والی ایک آبدوز کا ملبہ دریافت کرلیا۔برطانوی علاقے ڈیون کے ساحل سے 20 میل کی دوری پر غوطہ خوروں نے دوسری جنگ عظیم کے عہد کی جرمن آبدوز کا ملبہ دریافت کیا۔آئن ٹیلر اینڈ اسکن ڈیپر ٹیم نے انگلش چینل میں کچھ عرصے قبل یہ آبدوز دریافت کی تھی۔مگر اس وقت یہ علم نہیں ہوسکا تھا کہ یہ کس چیز کا ملبہ ہے کہ کیا یہ آبدوز ہے یا پہلی جنگ عظیم کے عہد کا کوئی جنگی بحری جہاز۔ایک تخمینے کے مطابق یہ آبدوز 82 سال قبل ڈوبی تھی اور اب جاکر اسے دریافت کیا گیا ہے۔55 سالہ ڈوم روبنسن اور ان کی ٹیم نے وہاں جاکر اسے شناخت کرنے کا فیصلہ کیا۔ایک تاریخ دان ایلس نیسلے کے ساتھ مشاورت سے انہوں نے دریافت کیا کہ یہ ملبہ یو 672 کا ہے جو کہ دوسری جنگ عظیم کے دوران استعمال ہونے والی ایک آبدوز تھی اور 1944 میں گم ہوگئی تھی۔80 سال سے زائد عرصے سے گم آبدوز کو غوطہ خوروں نے دریافت کرلیاڈوم روبنسن نے بتایا کہ دوسری جنگ عظیم کے دوران اس طرح کے ہتھیاروں کو جنگی جہاز ڈبونے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس طرح کی آبدوز میں 52 افراد کا عملہ ہوتا تھا۔ڈوم روبنسن کے مطابق ہمیں توقع نہیں تھی کہ یہ ملبہ وہاں مل جائے گا اور یہ ہماری دوسری کوشش تھی جب اسے دریافت کیا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لیے بہت بڑا لمحہ تھا اور ہم یہ بھی سوچ رہے تھے کہ اس عہد میں یہ کتنا خوفناک منظر ہوتا ہوگا۔ان کی ٹیم سمندر میں گم ہو جانے والے جہازوں کو تلاش کرنے کا کام کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں