شی آن (کوہسار نیوز ):چین میں گزشتہ دنوں ایک چینی روبوٹ نے دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ کی رفتار کا ریکارڈ توڑا تھا۔22 اگست کو چینی کمپنی کے تیار کردہ ہیومنائیڈ روبوٹ لائٹننگ نے 100 میٹر کا فاصلہ 9 اعشاریہ 32 سیکنڈ میں طے کرکے انسانی عالمی ریکارڈ توڑ دیا تھا۔روبوٹ کی کارکردگی نے دنیا کے تیز ترین انسان کا خطاب حاصل کرنے والے جمیکن ایتھلیٹ یوسین بولٹ کے 9 اعشاریہ 58 سیکنڈ کے عالمی ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔چینی روبوٹ نے دنیا کےتیز ترین انسان یوسین بولٹ کی تیز رفتاری کا ریکارڈ توڑ دیااب محض چند دن بعد ایک اور روبوٹ نے اس ریکارڈ کو توڑ دیا ہے۔چین میں جاری دوسرے ورلڈ ہیومنائیڈ روبوٹ گیمز کے دوران تیانگونگ الٹرا نامی روبوٹ نے 100 میٹر دوڑ کو محض 8.86 سیکنڈ میں مکمل کیا۔اسی روبوٹ نے گیمز کی تیاری کے مرحلے میں 9.39 سیکنڈ میں 100 میٹر تک دوڑ کر دکھایا تھا، یعنی گیمز کے دوران اس نے اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنالیا۔اس روبوٹ کو بیجنگ ہیومنائیڈ روبوٹ انوویشن سینٹر نے تیار کیا ہے جس نے لارج سائز روبوٹ ڈویژن کے سیمی فائنل مرحلے کے دوران یہ ریکارڈ بنایا۔مزید دلچسپ بات یہ ہے کہ روبوٹ نے یہ ریکارڈ تو بنایا مگر ریس کے اختتام پر وہ جاکر رکاوٹ سے جا ٹکرایا، جس سے اسے نقصان پہنچا۔تو اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ بہت زیادہ رفتار کے دوران رو بوٹ کو خود کو کنٹرول میں رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔
چینی روبوٹ نے محض 8.86 سیکنڈ میں 100 میٹر دوڑ کر یوسین بولٹ کا ریکارڈ توڑ دیا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







