پشاور(کوہسارنیوز)خیبرپختونخوا میں آپریشن کی اجازت نہیں، سیٹ چھوڑنے کے لئے تیار ہوں، سہیل آفریدی،مذکرات میں اگر آپریشن کی بات پر ہو گی توایک نہیں سو دفعہ انکار کروں گا: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی قوتیں مذاکرات پر یقین رکھتی ہے، ہم چاہ رہے تھے کہ مسائل مذکرات سے حل ہوں، ہم چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو،ان کا علاج کرایا جائے۔
سہیل آفریدی کا کہناتھا کہ یہ لوگ جتنے غیرقانونی اقدام کر رہے ہیں،کرتے رہیں،پرامن احتجاج ہمارا آئینی حق ہے،کوئی گورنرراج کی دھمکیاں دیتا ہے اور کوئی سیکیورٹی کے نام سے ڈراتا ہے، گورنر راج ایمرجنسی پر ردعمل پی ٹی آئی یا وزیراعلی کی طرف سے نہیں بلکہ عوام کی طرف سے آئےگا،اس جنگ کوہم مشترکہ طور پر جیتیں گے،گورنر نے اجلاس طلب کر کے غیرآئینی اقدام کیا، مذکرات میں اگر آپریشن کی بات پر ہو گی توایک نہیں سو دفعہ انکار کروں گا،آپریشن کی اجازت نہیں،سیٹ چھوڑنے کے لئے تیار ہوں۔
خیبرپختونخوا میں آپریشن کی اجازت نہیں، سیٹ چھوڑنے کے لئے تیار ہوں، سہیل آفریدی







