شوکت نواز میر کارات کے اندھیرے میں پمز میں چیک اپ،کھڑے نہیں ہو سکتے

شوکت نواز میر

اسلام آباد(کوہسار نیوز)شوکت نواز میر کارات کے اندھیرے میں پمز میں چیک اپ،کھڑے نہیں ہو سکتے،نجی مقام پر شفٹ کر دیا گیاآزادکشمیر جوائنٹ عوامی یکشن کمیٹی کے رو ح رواں شوکت نواز میر جن کو ایک جنگل سے گرفتار کیا گیا تھا ایک عرصہ سے کسی کو معلوم نہیں کہ کہاں ہیں ان کے خلاف آج تک کوئی ایف آئی آر تک درج نہیں کی گئی کسی کو کچھ معلوم نہیں کہ کہاں رکھا گیا ہے معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شوکت نواز میر کو راولپنڈی کے ایک نجی مقام پر رکھا گیا ہے انکی صحت ٹھیک نہیں ہے وہ کھڑے تک نہیں ہو سکتے نہ چل سکتے ہیں مبینہ تشدد کے باعث جب انکی حالت زیادہ خراب ہو گئی تو ان کو رات کے اندھیرے میں ویل چیئر پر پمز ہسپتال لایا گیا ان پر کپڑا ڈالا ہوا تھا اور دو لوگوں نے ان کا چیک اپ کرایا بتایا گیا کہ ان کو شوگر کی بیماری ہے ان کے خون کے سمبل لئے گئے ایم آئی آر سکین اور ایکس رے کے بعد پھر واپس نجی مقام پر بھیج دیا گیا ذرائع نے بتایا کہ شوکت نواز میر کی ایک پسلی ٹوٹی ہوئی ہے تاہم اس کی تصدیق نہیں ہو سکی دوسری طرف مظفرآباد کی عدالت میں شوکت میر کی عدم پیشی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ایس ایس پی اور اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ شوکت نواز میران کی تحویل میں نہیں ہیں ان کے خلاف 17 مقدمات درج ہیں اور وہ روپوش ہیں عدالت نے 23 ستمر کو وکیل پیش کرنے کی ہدایت کی ہےتاہم ابھی تک شوکت میر کیس کی وکالت کیلئے کوئی وکیل پیش نہیں ہو ان کی بہن یاسمین اکیلی بھاگ دوڑ کر رہی ہیں کوئی بھی وکیل ڈر کے مارے کیس لینے کو تیار نہیں ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں