ناگویا(کوہسارنیوز) ایشین گیمز ویمنز کرکٹ کے سیمی فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو با آسانی 8 وکٹوں سے ہرا دیا
سری لنکا کی کپتان چماری اتاپتو نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 83 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی
جاپان میں جاری ایشین گیمز ویمنز کرکٹ کے سیمی فائنل میں سری لنکا ویمن نے پاکستان ویمن کو یکطرفہ 8 وکٹوں سے ہار دے دی
پاکستان ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے
جواب میں سری لنکا ویمن نے 17.5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنا کر ہدف حاصل کرلیا اور فائنل میں جگہ بنالی
سری لنکا کی کپتان چماری اتاپتو نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 83 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جبکہ ہسینی پریرا نے 42 رنز بنائے







