ختم نبوت اور تحفظ ناموسِ صحابہ و اہلبیت کے لئے جدوجہد جاری رہے گی: رب نواز حنفی

کوٹلی ستیاں (کوہسارنیوز) سنی علماء کونسل تحصیل کوٹلی ستیاں کے زیر اہتمام سالانہ سیرت حبیبِ خدا ﷺ و دفاعِ پاکستان کانفرنس کا انعقاد امیر حمزہ چوک، مین بازار کوٹلی ستیاں میں کیا گیا، جس میں تحصیل بھر سے علماء کرام، مذہبی شخصیات اور اہلیانِ کوٹلی ستیاں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کانفرنس میں تحفظ ختم نبوت، تحفظ ناموسِ صحابہ و اہلبیت اور دفاعِ وطن کے حوالے سے اہم امور پر روشنی ڈالی گئی۔کانفرنس سے سنی علماء کونسل پاکستان کے رہنما علامہ رب نواز حنفی نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحفظ ختم نبوت اور تحفظ ناموسِ صحابہ و اہلبیت ہماری دینی ذمہ داری ہے اور اس حوالے سے پُرامن، آئینی اور قانونی جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے لیے سیرتِ رسولِ اکرم ﷺ مشعلِ راہ ہے اور ہمیں اپنی زندگیوں کو تعلیماتِ نبوی ﷺ کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے۔مقررین نے اپنے خطابات میں حضور سرورِ کائنات حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ، صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور اہلِ بیت اطہار کی عظیم سیرت و کردار پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ امتِ مسلمہ کی کامیابی اتحاد، محبت، رواداری اور تعلیماتِ نبوی ﷺ پر عمل پیرا ہونے میں ہے۔ علماء کرام نے نوجوان نسل کو دینی اقدار، حب الوطنی اور اسلامی تعلیمات سے روشناس کرانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔کانفرنس میں 6 ستمبر 1965ء کے شہداء و غازیانِ وطن کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے پاک فوج کے جوانوں اور قوم نے لازوال قربانیاں دیں، جنہیں قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ دفاعِ پاکستان کے لیے اتحاد، قومی یکجہتی اور ملک سے اس موقع پر صدر سنی علماء کونسل مری مفتی نادر عباسی، صدر سنی علماء کونسل تحصیل کوٹلی ستیاں قاری آصف سلیم ستی، مولانا شاہد احمد ستی، مولانا شہزاد علی ستی، مولانا عتیق اللہ خطیب مرکزی جامع مسجد کوٹلی ستیاں، مولانا عدنان عالم، مولانا عبداللہ سمیت دیگر علماء کرام نے شرکت کی اور مختلف موضوعات پر خطاب کیاکانفرنس کے شرکاء نے تحفظ ختم نبوت ﷺ، ناموسِ صحابہ و اہلبیت اور دفاعِ پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن، اتحاد اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے علماء کرام اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔ کانفرنس کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، استحکام، خوشحالی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں