2اکتوبر2026،حکومت نے پٹرول مہنگاا اور ڈیزل سستا کر دیا

پٹرول مہنگا

اسلام آباد(کوہسارنیوز)حکومت نے پٹرول مہنگاا اور ڈیزل سستا کر دیا،حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی کا اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 26 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا، جس کے بعد نئی قیمت 390 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے ۔
ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 1 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیز ل کی نئی قیمت کم ہو کر 399 روپے 34 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے ۔

اوگرا نے قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے جس کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 2 اکتوبر کیلئے ہو گا ۔

پٹرول مہنگا نئی قیمت 390روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں