پٹرول ریلیف اسکیم 2026مشکلات کا شکار،سہولت ڈیسک کا اہم کردار (تجزیاتی رپورٹ)

پٹرول ریلیف اسکیم

اسلام آباد(تجزیاتی رپورٹ کوہسار نیوز) حکومتِ پاکستان کی طرف سے شروع کی جانے والی پٹرول ریلیف اسکیم اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہو گئی ہے۔ ایک طرف عوام کو سستا پٹرول دینے کے دعوے کیے جا رہے ہیں، تو دوسری طرف پٹرول ڈیلرز اور پمپ مالکان نے اس اسکیم کے تحت پٹرول فراہم کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے، جبکہ متعدد شہروں میں پمپس بند ہونے سے شہری خوار ہو رہے ہیں اور سستا پٹرول تو درکنار مہنگا بھی ملنا مشکل ہو گیا ہے اس صورت حال کو سنبھالنے کے لیے حکومت نے سہولت ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسکیم کے آغاز کے ساتھ ہی ملک بھر میں پٹرول پمپ مالکان نے سستا پٹرول دینے سے انکار کر دیا ہے۔ کچھ علاقوں میں پمپس کو عارضی طور پر بند بھی کر دیا گیا ہے۔ اس مزاحمت کی بڑی وجوہات درج ذیل ہیں
پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ حکومت جو سبسڈی (ریلیف) عوام کو دے رہی ہے اس کو لانچ کرنے سے پہلے پمپ مالکان اور ڈیلرز سے مشاورت نہیں کی گئی اور متعدد بار رابطہ کرنے کے باوجود یہ نہیں بتایا گیا کہ سبسڈی کی رقم ڈیلرز کو کب اور کیسے ملے گی رقم ڈیلرز کو وقت پر منتقل نہیں کی جا رہی، جس سے ان کا کاروبار متاثر ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ ہر شہری کا ڈیٹا چیک کرنے کے لیے جو ڈیجیٹل سسٹم بنایا گیا، وہ بار بار کریش ہو رہا ہے، جس سے پمپس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں ان خدشات کے پیش نظر پمپ مالکان نے اسکین کا حصہ بننے سے انکار کر دیا اور کہا کہ اگر زبردستی کی گئی تو وہ پمپس کر دیں گے
پمپ مالکان کا پٹرول دینے سے انکار
عوام کی بڑھتی ہوئی پریشانی اور پمپ مالکان کی ہڑتال کی دھمکی کے پیشِ نظر حکومت نے فوری طور پر سہولت ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو پٹرول پمپس اور عوام کے درمیان رابطے کا کام کرے گا۔ اگر کوئی پمپ مالک ریلیف اسکیم کے تحت پٹرول دینے سے انکار کرے گا، تو شہری اس ڈیسک پر شکایت درج کروا سکیں گے۔حکومت اس ڈیسک کے ذریعے ڈیلرز کے تکنیکی اور ادائیگی کے مسائل کو بھی موقع پر حل کرنے کی کوشش کرے گی۔
اس اسکیم کا مستقبل ابھی داؤ پر لگا ہوا ہے کامیابی یا ناکامی بارے حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا تاہم حکومت کی پٹرول ریلیف اسکیم کی نیت بہتر ہے لیکن پلاننگ نامکمل تھی۔ پمپ مالکان کو اعتماد میں لیے بغیر اتنی بڑی اسکیم چلانا مشکل ہوتا ہے۔ سہولت ڈیسک کا قیام ایک اچھا قدم ہے،اگر سہولت ڈیسک نے صحیح کام کیا اور پمپ مالکان کے خدشات دور ہو گئے، تو اسکیم دوبارہ ٹریک پر واپس آ سکتی ہے لیکن اگر حکومت نے پٹرول ڈیلرز کے مالی مسائل کو فوری حل نہ کیا، تو یہ اسکیم کامیابی کے بجائے مکمل ناکامی کی طرف بڑھ سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں