اسلام آباد(کوہسار نیوز)حکومت نے 9 ستمبر 2026 کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا پیٹرولیم ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے لیے طے کیے گئے طریقہ کار کی بنیاد پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 18 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، اس اضافے کے ساتھ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت فی لیٹر 385 روپے 95 پیسے ہوگئی ہے۔پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 5 روپے 58 پیسے بڑھا دی گئی ہے، جس کے نتیجے میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 364 روپے 35 پیسے مقرر کی گئی ہے۔پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمت کا اطلاق 9 ستمبر 2026 کے لیے ہوگا۔خیال رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا تھا، اور بالترتیب فی لیٹر نئی قیمت 358 روپے 77 پیسے اور 381 روپے 77 پیسے مقرر کی گئی تھی۔
9 ستمبر 2026 ،پیٹرول 5 روپے 58 پیسےڈیزل 4 روپے 18 پیسے فی لٹر مہنگا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







