نمبر دار خالد قتل کیس،ملزمان کو سزائے موت و جرمانہ کی سزا، نفیس ستی کمرہ عدالت سے گرفتار

خالد قتل کیس

کوٹلی ستیاں(کوہسار نیوز)کوٹلی ستیاں بلاوڑہ کے مشہور نمبر دار خالد قتل کیس کا فیصلہ آ گیا ایڈیشنل سیشن کورٹ سے ملزمان کو سزائے موت اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی کوٹلی ستیاں بلاوڑہ کے مشہور نمبر دار خالد قتل کیس کا فیصلہ ملزمان کو سزائے موت تک سنا دی گئی ایڈیشنل سیشن کورٹ سے ملزمان کو سزائے موت اور جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ مقدمہ نمبر 153/22 تھانہ کوٹلی ستیاں میں مقتول کے بھائی نمبر دار طارق کی مدعیت میں تھانہ کوٹلی ستیاں میں درج کیا گیا تھا۔ملزمان خیام شفقت، قاسم محمود نے گھر کے قریب گھات لگا کر فائرنگ کر کے نمبر دار خالد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج کوٹلی ستیاں میں ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج افشان اعجاز صوفی صاحبہ کی عدالت نے تینوں ملزمان کو سزائے موت اور دو دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، جبکہ مرکزی ملزم نفیس ستی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں