جعلی پیر نے دم کے بہانے 22 سالہ لڑکی کو مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

جعلی پیر

لاہور(کوہسارنیوز)جعلی پیر نے دم کے بہانے 22 سالہ لڑکی کو مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالاملزم شکیل نے 22 سالہ لڑکی کو دم کے بہانے ورغلا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایالاہور میں کوٹ لکھپت پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غازی آباد سے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ملزم گزشتہ 2 سال سے متاثرہ لڑکی کے گھر دم کرنے کے بہانے آتا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم شکیل نے 22 سالہ لڑکی کو دم کے بہانے ورغلا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا، جبکہ ملزم اہل خانہ کے دیگر افراد کو بھی ورغلانے کی کوشش کرتا رہا۔پولیس نے ملزم شکیل کے خلاف مقدمہ درج کرکے کیس جینڈر سیل کے حوالے کردیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کا کہنا ہے کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں