لائبہ کیس میں مزید انکشافات،ملزم نعمان عادی نوسرباز،مانسہرہ میں بھی مقدمہ

ملزم نعمان

اسلام آباد(کوہسارنیوز) طالبہ لائبہ خودکشی کیس میں مزید سنسنی خیز انکشافات سامنے آ گئے،تھانہ سٹی مانسہرہ میں ملزم نعمان کےخلاف 85 لاکھ کے فراڈ کا مقدمہ درج ہے
اسلام آباد میں طالبہ لائبہ خودکشی کیس میں مزید سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں ۔ فراڈ کرنے والا ملزم نعمان عادی نوسرباز نکلا ۔ گرفتار ملزم کیخلاف تھانہ مانسہرہ میں بھی مقدمہ درج ہے ۔
ملزم نعمان نے ایک ہی خاندان کے چھ نوجوانوں کو نوکری دلوانے کے عوض پچاسی لاکھ روپے ہتھیائے تھے ۔ ملزم نے سرکاری ملازمت کے اپائنٹمنٹ لیٹر بھی شہریوں کو دیے ۔ متاثرہ خاندان نے چیک کرایا تو تمام اپائنٹمنٹ لیٹرز جعلی نکلے ۔ متاثرہ خاندان نے تمام دستاویزات کے ساتھ وفاقی پولیس سے رابطہ کرکے تفصیلات فراہم کیں۔ ذرائع کے مطابق ملزم نےمانسہرہ کے بارہ نوجوانوں سے سرکاری نوکری دلوانے کے نام پر رقم بٹوری۔ بارہ لڑکوں اور لڑکیوں کے سی ایم ایچ سے میڈیکل بھی کروائے۔ اسلام آباد میں لائبہ کی موت سےایک ماہ قبل مانسہرہ پولیس ملزم کی گرفتاری کیلئےاسلام آباد آئی تھی۔ ذرائع کے مطابق مانسہرہ پولیس ، اسلام آباد پولیس کے ساتھ مل کر نعمان کے گھر بھی گئی تھی۔ پولیس کے چھاپے کے وقت ملزم کا گھرخالی ملا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں