اسلام آباد(کوہسارنیوز)سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی کے آٹھ ارکان اسمبلی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم،شاہد خٹک، نسیم شاہ، عامر ڈوگر، عاطف خان، اقبال آفریدی، مینا خان، ڈاکٹر امجد، شفیع جان کے وارنٹ جاری انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی، احتجاج اور توڑ پھوڑ پر 8 ایم این ایز اور ایم پی ایز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ عدالت نے مقدمہ نمبر 714 تھانہ مارگلہ میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں جو کہ جج طاہر عباس سپرا نے جاری کیےجن رہنماؤں کے وارنٹ جاری ہوئے ہیں ان میں شاہد خٹک، مولانا نسیم علی شاہ، عامر ڈوگر، عاطف خان، اقبال آفریدی، مینا خان، ڈاکٹر امجد، شفیع جان شامل ہیں۔دریں اثنا 15 فروری کو پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی اور کارکنان کی جانب سے شاہراہ دستور پر احتجاج کے معاملے میں پولیس کی جانب سے مقدمہ میں گرفتار پی ٹی آئی کے چار کارکنان کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس پر سماعت کی۔ پولیس نے شناخت پریڈ کے لیے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کی استدعا کی جو عدالت نے منظور کرلی۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کو تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔
سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی کے آٹھ ارکان اسمبلی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







