ریاض(کوہسار نیوز)حوثیوں کے میزائل اور ڈرون حملے 13 شہری زخمی،سعودیہ نے جواب دینے کا اعلان کر دیا کشیدگی بڑحنے کا خدشہ۔پیر کے دن سعودی عرب میں حوثیوں کے میزائل اور ڈرون حملوں میں 13 شہری زخمی ہوگئے۔سعودی قیادت میں قائم فوجی اتحاد کا کہنا ہے کہ پیر کے روز حوثی فورسز کی جانب سے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کے متعدد حملوں کے نتیجے میں 13 شہری زخمی ہوئے۔سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کے مطابق حملوں میں خمیس مشیط، ابہا اور طائف شہروں میں شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔حملوں کے نتیجے میں 13 افراد معمولی سے درمیانے درجے تک زخمی ہوئے جبکہ 7 مکانات اور 2 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔المالکی نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ان دانستہ اور بار بار کیے جانے والے حملوں کا سلسلہ دہشتگرد حوثی ملیشیا کے طرزِ عمل اور انتہا پسندانہ نظریے کو ثابت کرتا ہے، جس میں کشیدگی بڑھانا اور شہری تنصیبات و شہریوں کو نشانہ بنانا شامل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اتحادی افواج کی مشترکہ کمانڈ سعودی عرب کی خودمختاری، شہری تنصیبات اور شہریوں کو ان سنگین حملوں سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے ذمہ دارانہ اور سخت کارروائی کرے گی۔ترجمان کے مطابق یہ کارروائی بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر میں درج حقِ دفاع کے اصول کے مطابق کی جائے گی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز یمنی حوثیوں نے سعودی عرب کے کنگ خالد ائیر بیس پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔حوثی ترجمان نے دعویٰ کیا کہ کارروائی گزشتہ 5 روز کے دوران یمن کے مختلف صوبوں پر 300 سے زائد سعودی فضائی حملوں کے جواب میں کی گئی۔دوسری طرف سعودی قیادت میں قائم اتحادی افواج نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حالیہ میزائل اور ڈرون حملوں کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کردیا ہے۔اتحادی افواج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ حوثیوں نے شہریوں اور شہری املاک کو نشانہ بنایا، جو ان کے بقول کشیدگی بڑھانے کی پالیسی کی عکاسی کرتا ہے۔ترکی المالکی نے کہا کہ اتحادی افواج سعودی عرب کی خودمختاری، شہریوں اور شہری تنصیبات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری دفاعی اور عملی اقدامات کریں گی اور حوثیوں کے حملوں کا ذمہ داری کے ساتھ سخت جواب دیا جائے گا۔اس سے قبل سعودی اتحاد نے بتایا تھا کہ پیر کو حوثیوں کے بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون حملوں کے نتیجے میں 13 شہری زخمی ہوئے، جبکہ متعدد رہائشی مکانات اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔حوثیوں نے گزشتہ روز سعودی عرب کے کنگ خالد ایئر بیس کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنانے کا دعویٰ بھی کیا تھا، تاہم اس دعوے کی آزادانہ طور پر تصدیق سامنے نہیں آئی۔سعودی اتحاد کے تازہ بیان سے یمن کے حوثیوں اور سعودی عرب کے درمیان جاری کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
حوثیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 13 شہری زخمی،سعودیہ کا جواب دینے کا اعلان
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







