کوٹلی ستیاں (نویدستی ،کوہسار نیوز) ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا کی ہدایت پر مری پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھرپور انداز میں جاری ہے۔ اسی سلسلے میں تھانہ کوٹلی ستیاں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 2 کلو 840 گرام چرس برآمد کر لی تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او کوٹلی ستیاں ندیم ملک کی زیرِ نگرانی ایس ایچ او تھانہ کوٹلی ستیاں نفیس سرور کی قیادت میں پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے محمد سجاد عرف فوجی سکنہ کٹھیاں، تحصیل کوٹلی ستیاں، ضلع مری کو گرفتار کیا۔ پولیس کیمطابق کارروائی میں چن زیب اے ایس آئی اور دیگر پولیس اہلکاروں نے حصہ لیاگرفتار ملزم کے قبضے سے مجموعی طور پر 2 کلو 840 گرام چرس برآمد ہوئی، جس پر ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 134/26 تھانہ کوٹلی ستیاں میں درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے پولیس ریکارڈ کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف اس سے قبل بھی منشیات کے متعدد مقدمات درج ہو چکے ہیں، جن میں اٹک میں ایک، اسلام آباد میں دو جبکہ کوٹلی ستیاں میں چار مقدمات شامل ہیں پولیس کے مطابق ملزم سابقہ کارروائیوں کے بعد بظاہر منشیات فروشی سے توبہ کر کے ایک معزز شہری کے طور پر زندگی گزارنے کا تاثر دے رہا تھا، تاہم تھانہ کوٹلی ستیاں پولیس نے اس کی سرگرمیوں پر مسلسل نظر رکھی۔ ایس ایچ او نفیس سرور کی قیادت میں پولیس نے مؤثر نگرانی اور خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو منشیات سمیت گرفتار کر لیاابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم مبینہ طور پر منشیات کا ہول سیل ڈیلر تھا جو مقامی سطح پر منشیات فروخت کرنے والے دیگر افراد کو منشیات سپلائی کرتا تھاپولیس کی جانب سے ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ اس کے نیٹ ورک اور دیگر ساتھیوں سے متعلق بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا نے کامیاب کارروائی پر ایس ڈی پی او کوٹلی ستیاں ندیم ملک، ایس ایچ او نفیس سرور، چن زیب اے ایس آئی اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی اور نوجوان نسل کا مستقبل تباہ کرنے والے عناصر کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ منشیات کے مکروہ کاروبار میں ملوث عناصر اپنے انجام کے لیے تیار رہیں تھانہ کوٹلی ستیاں پولیس کی اس کارروائی کو شہریوں نے سراہتے ہوئے منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن مزید مؤثر بنانے اور نوجوان نسل کو اس لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے کارروائیاں جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہےدوسری جانب ملزم سجاد کے بیٹے نعمان سجاد نے پولیس پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ پولیس ملازمین نے مبینہ طور پر بھاری رشوت طلب کرنے پر رشوت نہ دینے پر میرے والد کیخلاف یہ کاروائی کی ہے انہوں نے کہا کہ میرے والد کو دن کے ٹائم گھر سے بلا کر رات گئے ڈیل نہ ہونے پر منشیات فروشی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ جلد تمام ثبوت منظر عام پر لاۓ جائیں گے پولیس کے اعلی حکام اس کا نو ٹس لیں –
بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار ,قبضے سے 2 کلو 840 گرام چرس برآمد
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







