ایشیا کپ: ہانگ کانگ کو شکست دیکر پاکستان ویمنز ٹیم نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

دبئی(سپورٹس ڈیسک)ویمنز ایشیا کپ میں پاکستان ویمنز نے ہانگ کانگ ویمنز کو 72 رنز سے ہراکر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 143 رنز بنائے۔شوال ذوالفقار 47 اور عائشہ ظفر 26 رنز بناکر نمایاں رہیں ۔ کپتان فاطمہ ثنا نے 24 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔جواب میں ہانگ کانگ ویمنز کی ٹیم پاکستانی اسپنر نشرہ سندھو کی تباہ کن بولنگ کے سبب صرف 71 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ نشرہ سندھو نے پاکستان ویمنز ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ کی بہترین بولنگ کرتےہوئے صرف 7رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں