لاہور(کوہسارنیوز)انگلینڈ کے خلاف شاداب خان کی شاندار سنچری، ون ڈے کرکٹ میں اہم ریکارڈ قائم،پاکستان نے 47 اعشاریہ 1 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 243 رنز بنا کر ہدف حاصل کیا
پاکستان کے شاداب خان اور حارث رؤف نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے کرکٹ میں دسویں وکٹ کی سب سے بڑی ناقابلِ شکست شراکت کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دونوں کھلاڑیوں نے 89 رنز کی ناقابلِ شکست شراکت قائم کر کے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں 1 وکٹ سے کامیابی دلائی اور ون ڈے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پہنچا دیا۔
انگلینڈ کے 242 رنز کےہدف کےتعاقب میں پاکستان کی ٹیم 154 رنز پر 9 وکٹیں گنوا چکی تھی، جس کے بعد شاداب خان اور حارث رؤف نےذمےدارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے میچ کا پانسہ پلٹ دیا،پاکستان نے 47 اعشاریہ 1 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 243 رنز بنا کر ہدف حاصل کر لیا۔
اس سےقبل ون ڈے کرکٹ میں کامیاب ہدف کے تعاقب کے دوران دسویں وکٹ کی سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے ڈیرک مرے اور اینڈی رابرٹس کے پاس تھا،جنہوں نے 1975ء میں پاکستان کے خلاف 64 رنز کی ناقابلِ شکست شراکت قائم کی تھی۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ آئرلینڈ کے سمی سنگھ اور بنگلا دیش کے مہدی حسن میراز کے پاس تھا، جنہوں نے آٹھویں نمبر پر ناقابلِ شکست 100، 100 رنز بنائے تھے۔
انگلینڈ کے خلاف شاداب خان کی شاندار سنچری، ون ڈے کرکٹ میں اہم ریکارڈ قائم







