پاکستان فٹبال ٹیم کے 23 رکنی اسکواڈ کا اعلان، آسیان کپ میں شرکت کرے گی

آسیان کپ

اسلام آباد (کوہسارنیوز) پاکستان فٹبال فیڈریشن پی ایف ایف نے انڈونیشیا میں ہونے والے فیفا آسیان کپ 2026 کے لیے پاکستان کی قومی فٹبال ٹیم کے 23 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا اسکواڈ میں پاکستان سے انڈونیشیا روانہ ہونے والے کھلاڑیوں کے ساتھ بیرون ملک مقیم قومی ٹیم کے کھلاڑی بھی شامل ہیںہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو کی قیادت میں قومی فٹبال ٹیم پہلی بار منعقد ہونے والے فیفا آسیان کپ میں شرکت کرے گی، جس میں آسیان خطے کی مختلف ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ایونٹ پاکستان فٹبال ٹیم کو ایک نئے بین الاقوامی پلیٹ فارم پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور خطے کی ٹیموں کے خلاف تجربہ حاصل کرنے کا موقع فراہم کرے گا 23 رکنی اسکواڈ میں یوسف بٹ حسن علی ثاقب حنیف عبداللہ شاہ عبدالرحمٰن علی خان علی آغا حیان خٹک علی عزیر عالمگیر غازی علی رضا عبدالصمد ارشد کلیم اللہ شایق دوست عبداللہ اقبال ایساح سلیمان محب اللہ مامون خان۔محمد فضل حارث زیب عمر نواز عبدالصمد اور علی خان شامل ہیں پاکستان فٹبال ٹیم کی آسیان کپ میں شرکت قومی کھلاڑیوں کے لیے بین الاقوامی سطح پر مزید تجربہ حاصل کرنے کا اہم موقع ہوگی جبکہ قومی ٹیم کو آسیان خطے کی مختلف ٹیموں کے خلاف اپنی تیاریوں کو جانچنے اور کھیل میں مزید بہتری لانے کا موقع بھی ملے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں