عالمی مارکیٹ میں سونا کی قدر میں کمی، پاکستان میں بھی ہزاروں روپے سستا ہوگیا
کراچی(ویب ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر میں کمی، پاکستان میں بھی ہزاروں روپے سستا ہوگیاامریکی شرح سود بڑھنے کے اندازوں پر عالمی مارکیٹ میں سونا4 ہزار 300 کی مضبوط سطح سے نیچے آگیا
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونےکی فی تولہ قیمت 56 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 258 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے
ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں بھی فی تولہ سونے 5 ہزار 600 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 48 ہزار 336 روپے ہوگیا ہے۔10گرام سونےکی قیمت 4 ہزار 801 روپےکم ہو کر 3 لاکھ 84 ہزار 375 روپے ہوگئی ہے۔







