واشنگٹن (کوہسارنیوز) میٹا کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک اور انسٹاگرام کو متعدد ممالک میں بڑے پیمانے پر سروس تعطل کا سامنا رہا، جس کے باعث ہزاروں صارفین کو پلیٹ فارمز تک رسائی اور بعض خدمات کے استعمال میں مشکلات پیش آئیں۔اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق فیس بک اور انسٹاگرام کی خدمات میں تعطل اتوار کی رات سے پیر کی صبح تک جاری رہا۔ صارفین نے مختلف ممالک میں دونوں پلیٹ فارمز کے استعمال میں مشکلات کی شکایات درج کرائیں۔سروسز کی بندش اور تعطل کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق امریکا سمیت متعدد ممالک میں فیس بک اور انسٹاگرام سے متعلق شکایات موصول ہوئیں۔ رائٹرز کے مطابق 01:11 جی ایم ٹی تک ڈاؤن ڈیٹیکٹر پر فیس بک کے حوالے سے 17 ہزار سے زائد جبکہ انسٹاگرام کے بارے میں 5 ہزار سے زائد مسائل کی رپورٹس درج کی گئی تھیں۔ڈاؤن ڈیٹیکٹر مختلف ذرائع سے موصول ہونے والی رپورٹس جمع کرکے آن لائن خدمات میں ممکنہ تعطل کی نگرانی کرتا ہے
فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز میں تعطل ہزاروں صارفین کو مشکلات کا سامنا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







