لوہر ٹوپہ کے مقام پرساملی جیسا نیا ہسپتال تعمیر کیا جائے:جبار ستی

0

مری(کوہسار نیوز) صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع مری کے صدر عبدالجبار ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پورے ضلع مری میں سہولیات کی اشد ضرورت ہے جو ضلع مری کی عوام کا بنیادی حق ہے ضلع مری جس میں تحصیل مری اور کوٹلی ستیاں شامل ہیں ضلع مری کو وزیراعظم وزیراعلی پنجاب کے خصوصی فنڈز کے ذریعے ہی سہولیات دی جا سکتی ہیں کیونکہ میگا پراجیکٹ جب تک مری اور کوٹلی ستیاں کے دیہات تک نہیں پھیلایا جاتا تب تک یہ ضلع پسماندہ ہی رے گا بلدیات لیول کے کام جو۔ھو رہے ہیں اس کے علاوہ بہت کچھ۔باقی ہے لہذا بلک واٹر سکیم پورے ضلع مری کی گیس سوراسی کے مقام پر بجلی کا نیا گرڈ اسٹیشن مین روڈز ان چار بڑے منصوبوں کیلئے مساوی فنڈز جو مکمل ضلع مری کی دو تحصیلوں کے لئے وزیراعظم اور وزیر اعلی کے فنڈز کے بغیر نا ممکن دیکھائی دیتا ہے منتخب نمائندوں کو ان چار بڑے کاموں پر خصوصی توجہ دیناہو گی بے روزگاری کے معمالات میں خاصی مدد بھی ملے گی۔ جنرل ہسپتال کوٹلی ستیاں میں اشد ضرورت ھے مری سول ہسپتال کو بھی اپ گریڈ کر کے لوھر ٹوپہ پر ایک اور ساملی کی طرح نیا ہسپتال کی ضرورت ہے پورے ضلع مری دیہات تک انٹر نٹ سہولت کی روزگار کیلئے اشد ضرورت ہے دونوں تحصیلوں میں محکمہ مال میں سٹاف کی کمی کی وجہ سے پندرہ پندرہ سالوں سے انتقالوں پر عمل درعمل باقی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں