کوٹلی ستیاں (کوہسارنیوز،نوید ستی سے) پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ ضلع مری کی صدر میڈم ذہین النساء ستی کے زیر اہتمام چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے موقع پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ان کی صحت، سلامتی، درازیٔ عمر اور سیاسی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع مری اور تحصیل کوٹلی ستیاں کی عہدیداران سمیت خواتین کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔شرکاء نے بلاول بھٹو زرداری کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔میڈم ذہین النساء ستی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت، عوامی حقوق اور خواتین کی سیاسی و سماجی شمولیت کے لیے جدوجہد کی ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین ملک کی آبادی کا اہم حصہ ہیں اور قومی ترقی میں ان کا مؤثر کردار ناگزیر ہے۔تقریب کے شرکاء نے پارٹی قیادت اور منشور سے وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے تنظیمی سرگرمیوں کو مزید فعال بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔آخر میں ملکی سلامتی، استحکام، خوشحالی اور بلاول بھٹو زرداری کی صحت و سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی
بلاول بھٹو کی سالگرہ پر پیپلز پارٹی خواتین ونگ ضلع مری کی تقریب، کیک کاٹا گیا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







