حقیقی جمہوریت کے بغیر ملکی استحکام اور ترقی ممکن نہیں:ساجدزاہد ستی

0

کوٹلی ستیاں(کوہسار نیوز)پاکستان تحریک انصاف تحصیل کوٹلی ستیاں کے سابق جواہنٹ سیکرٹری و جنرل سیکرٹری سوشل ویلفیر سوساہٹی ساجدزاہد ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حقیقی جمہوریت کے بغیر ملکی استحکام اور ترقی ممکن نہیں ہے . حقیقی جمہوریت جس میں عوام کی راے کا احترام کیا جاے اور عوام کی حاکمیت کو تسلیم کیا جاےاور تمام ریاستی ادارے عوام کی حاکمیت کے سامنے سر تسلیم خم کریں جہاں اہین و قانون کی بالادستی ہواور انصاف و احتساب کا موثر نظام ہو کے بغیر ملکی استحکام اور ترقی ممکن نہیں. بدقسمتی سے75 سالوں سے جرنیلوں جاگیرداروں گدی نشینوں ملا اورقبضہ مافیا پر مشتمل بدمعاشیہ نے ملکی وساہل پر قبضہ کیا ہوا ہے اور عوام کو یرغمال بنایا ہوا ہے اسٹیبلشمنٹ اور اقتدار پرست نام نہاد سیاستدانوں نے جمہوری ماحول پیدا ہی نہیً ہونے دیا جس کی وجہ سے جمہوری اقدار پروان ہی نہ چڑھ سکی سب سے پہلے مادر ملت فاطمہ جنا ح کی جیت کو ہار میں تبدیل کیا گیا دس سالہ ایوبی مارشل لا کا نتیجہ دیگر عوامل کے ساتھ مشرقی پاکستان کی علیحدگی کی صورت میں نکلا .پھر پی این اے اور پیپلز پارٹی کے مزاکرات کو سبوِتاز کر کے ملک میں مارشل لا نافذ کردیا گیا اس مارشل لا نے ملکی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیاجس کا خمیازہ آج بھی ہم بھگت رہے ہیں نسلی لسانی مذہبی تقسیم کلاشنکوف کلچر ہیروہین اور قبضہ مافیا اس مارشل لا کے تحفے ہین اس کے بعد اٹھویں ترمیم کے ذریعے اسمبلی توڑنے کا اختیار اپنے پاس رکھ کر اسٹیبلشمنٹ نے چار حکومتؤں کو برطرف کیا.کبھی اسلامی جمہوری اتحاد کبھی پیٹریاٹ کبھی ق لیگ اور اب پی ٹی ائ پارلیمنٹیرین اوراستحام پارٹی وغیرہ..تحریک انصاف کا نشان چھین لیا جناب عمران خان کو قید کردیا گیا پھر بھی عوام نے جناب عمران خان کو دوتہائ اکثریت دلائ لیکن فارم 47 کے ذریعے دوتہائ اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کردیا اور ایک غیر نماہندہ حکومت بنائ جس کا عوام کی ووٹوں سے کوئ تعلق نہیں جب تک اسٹیبلشمنٹ اور اقتدار پرست مفاد پرست نام نہاد سیاستدانوں کا یہ کھیل جاری ہے نہ ملکی استحکام ممکن ہے اور نہ ترقی اور نہ ملک وقوم کو عالمی سطح پر باوقار اور با عزت مقام حاصل ہو سکتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں