ایبٹ آباد(کوہسار نیوز)چلاس میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی اور پانی کے ریلوں سے زرعی زمینوں اور فصلوں کو نقصان پہنچا اور متعدد افراد جان کی بازی ہار گئے۔بابوسر روڈ سیلابی صورتحال کے باعث ہرقسم کی ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا کے مطابق خیبرپختونخوا میں 29 جولائی سے اب تک بارشوں کے باعث حادثات میں 6 افرادجاں بحق اور 6 زخمی ہوئے، جب کہ 65 گھروں کونقصان پہنچا۔ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا بتانا ہے کہ مختلف واقعات ابیٹ آباد، پشاور، سوات، بونیر، خیبر، چترال اور دیگرعلاقوں میں پیش آئے۔ادھر فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق دریائے سندھ میں کالا باغ، چشمہ اور گڈو بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب برقرار ہیں۔
چلاس میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال، مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
0






