کوٹلی ستیاں (کوہسارنیوز،آصف محمود ستی سے) مین بازار بن پر پٹرول پمپ کی تعمیر، مٹی کا ملبہ مین کھلابٹ روڈ پر پھینک دیا گیا، جس کی وجہ سے عوام اور ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، تفصیلات کے مطابق یونین کونسل بن کے مین بازار بن کے مقام پر ایک طرف پٹرول پمپ تعمیر کرنا احسن اقدام ہے اور عوام کی ضرورت ہے مگر وہاں سے مٹی کی کٹنگ کرکے بن کھلابٹ روڈ پر پھینک دی گئی جو بارشوں کے باعث عوام علاقہ اور ٹرانسپورٹرز کے وبال جان بن جائے گی، چونکہ بارشوں کے دوران پکی مین سڑک پر کیچڑ ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کو شدید سلپ کا خطرہ ہوگا اور مٹی کے ڈھیر کسی وقت بھی کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں، پٹرول پمپ تعمیر کرنے میں کسی عوامی تنظیم یا علاقہ عوام کو کوئی اعتراض نہیں مگر کٹنگ کرکے مٹی کے ڈھیر مین بن کھلابٹ روڈ پر پھینک دینا احمقانہ عمل ہے، عوام علاقہ کا کہنا ہے کہ مٹی کے ڈھیر وہاں پھینکے جائیں جہاں روڈ پر ٹریفک متاثر نہ ہو اور عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، عوام علاقہ نے ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی، محکمہ ہائی وے اور دیگر متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لے کر مطالبہ کیا ہے پٹرول پمپ تعمیر کرنے والی فرم کو اس بات کا پابند بنایا جائے کہ مٹی و دیگر ملبہ روڈ سے دور پھینکا جائے۔
مین بازار بن میں پمپ کی تعمیر ،ملبہ کھلابٹ روڈ پر پھینکنے سے عوام کو مشکلات کا سامنا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







