اسلام آباد(کوہسارنیوز)مسلم لیگ ن حلقہ این اے 48 اور تنظیم مغلیہ مرکز پاکستان کے صدر عمر مغل نے کوہاٹ پولیس لائن میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کی یہ بزدلانہ کارروائی کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ دہشت گرد عناصر اپنے مذموم عزائم کے ذریعے ملک میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے ہیں تاہم قوم اور ریاست دہشت گردی کے خلاف متحد اور پرعزم ہیں۔
عمر مغل نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں اور قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور ملک کے امن کو ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا انہوں نے دھماکے میں شہید ہونے والے اہلکاروں اور دیگر افراد کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے بھی دعا کی
دہشت گردی قابل قبول نہیں،قوم شہداء کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرے گی:عمر مغل







