واشنگٹن (کوہسارنیوز)وائٹ ہاؤس نے یوٹیوب پر ’ٹرمپ ٹی وی‘ کے نام سے نیا چینل لانچ کردیا۔
ٹرمپ ٹی وی ریئل ٹائم میں اپ ڈیٹ اور 24 گھنٹے نشر ہوگا جس پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقاریر، اہم بیانات اور انتظامیہ کی نمایاں ویڈیوز نشر کی جائیں گی۔
وائٹ ہاؤس حکام کے مطابق ٹرمپ ٹی وی رئیل ٹائم میں اپ ڈیٹ اور 24 گھنٹے نشر ہوگا، اس کی نشریات یوٹیوب اور وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر دیکھی جاسکتی ہیں۔
واضح رہے کہ یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب ٹرمپ نے سی این این سمیت 3 بڑے میڈیا اداروں کے نمائندوں کے وائٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی لگا دی تھی
جس کے بعد اب امریکا کے بڑے ٹی وی نیٹ ورکس نے احتجاجاً ٹرمپ کی کوریج پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیاکوریج کے بائیکاٹ پر وائٹ ہاؤس نےٹرمپ ٹی وی لانچ کردیا







