جمہوریہ کانگو میں فوجی طیارہ فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار، 14 افراد ہلاک

کانگو

کنشاسا(کوہسارنیوز)جمہوریہ کانگو میں فوجی طیارہ حادثے کا شکار، 14 افراد ہلاک،طیارہ حادثے میں وفد کے 12 ارکان اور طیارے کے عملے کے افراد بھی ہلاک ہوئے ہیں
جمہوریہ کانگو میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 2 اعلیٰ فوجی افسران سمیت 14 افراد ہلاک ہوگئے۔
کانگو فوج کے ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں فوجی عدالت کے سربراہ اور مسلح افواج کے آڈیٹر جنرل بھی شامل ہیں،حادثے میں وفد کے 12 ارکان اورطیارے کے عملے کے افراد بھی ہلاک ہوئے۔
مقامی حکام کےمطابق طیارہ شہرکِک وٹ سے دارالحکومت کنشاسا واپسی کے دوران فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا، حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں