داماد نے بیوی سمیت 4 سسرالی قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی

سسرالی قتل

لاہور (کوہسار نیوز)لاہور میں داماد نے فائرنگ کر کے بیوی سمیت 4 افراد کے سسرالی قتل کے بعد خودکشی کر لی۔ریسکیو حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لاہور کے علاقے چوہنگ کی برکت کالونی میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق 25 سالہ عمران کا سمیعہ سے 6 ماہ قبل نکاح ہوا تھا، سمیعہ گھریلو چپقلش پر والدین کے گھر آ گئی تھی، عمران ساتھ لے جانا چاہتا تھا۔حکام کے مطابق عمران آج صبح سسرال آیا اور سمیعہ کو ساتھ نہ چلنے پر سر میں گولی مار دی، اس کے بعد ملزم نے سسر علی خان، ساس شمائلہ اور برادر نسبتی ذیشان کو بھی مار ڈالا۔بعدازاں ملزم عمران شوکت نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لیسسرالی قتل۔پولیس اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئی اور نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
سسرالی قتل کا افسوسناک واقعہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں