سینئر اداکار شاہنواز زیدی نے دوسری شادی کرنے کی وجہ بتادی

اسلام آبا د (کوہساد نیوز )کے سینئر اداکار شاہنواز زیدی نےکہا ہےکہ پہلی اہلیہ کی وفات کے بعد دل زندگی سے اچاٹ ہوگیا تھا اسی لیے دوسری شادی کا فیصلہ کیا۔حال ہی میں ایک شو میں گفتگو کے دوران سینئر اداکار نے اپنی زندگی کے مشکل ترین وقت کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں دوسری شادی کروں گا، میں دوسری شادی کے سخت خلاف تھا، بلکہ اگر کوئی میرے سامنے اس کا ذکر بھی کرتا تو میں ہنستا تھا کہ کیا یار یہ کوئی وقت ہے دوسری شادی کا۔انہوں نے کہا کہ اہلیہ کی وفات کے کچھ عرصے بعد میں کافی غائب دماغ رہنے لگا، میرا دل دنیا سے بھر گیا، کسی چیز میں کوئی دلچسپی نہیں رہی، مجھے ایسا لگتا تھا کہ میں اس لمحے میں موجود ہی نہیں جہاں میں فزیکلی ہوتا تھا شاہنواز زیدی کا کہنا تھا کہ یہ وہ وقت تھا جب مجھے احساس ہوا کہ مجھے دوسری شادی کرلینی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں