واشنگٹن(کوہسارنیوز)امریکا میں اسکول میں فائرنگ سے 3 بچوں سمیت 4 افراد ہلاک،واقعہ ریاست اوریگن کے شہر بینڈ میں واقع ایلیمنٹری سکول میں پیش آیا
امریکی ریاست اوریگن کے اسکول میں فائر نگ سے ایک ٹیچر اور 3 بچوں سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ حملہ آور بھی مارا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست اوریگن کے شہر بینڈ میں واقع ایلیمنٹری سکول میں پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کیمپس میں داخل ہوئی تو حملہ آور کو زمین پر گرا ہوا پایا۔
ہلاک بچوں کی عمریں 5، 8 اور 11 سال معلوم ہوئی ہیں، جب کہ مقتول استاد کی عمر 54 سال تھی۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والے لڑکے کو قریب موجود ایک شخص نے فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔
پولیس نے ابھی تک حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی جبکہ واقعے کے محرکات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔







