راولپنڈی(کوہسار نیوز)راولپنڈی کے میٹرک بورڈ میں نویں جماعت کے امتحان میں اکیاسی سرکاری اسکولوں کا نتیجہ صفر فیصد رہا۔رپورٹ کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے نویں جماعت کے امتحانات میں 184 اسکولوں کے نویں جماعت کے نتائج صفر فیصد رہے۔رپورٹ کے مطابق صفر فیصد نتائج دینے والے اسکولوں میں 81 سرکاری اسکول بھی شامل ہیں۔صفر فیصد نتائج والے سرکاری اسکولوں میں ضلع راولپنڈی پہلے، اٹک دوسرے اور چکوال تیسرے نمبر پر رہا۔رپورٹ کے مطابق صفر فیصد نتائج والے سرکاری اسکولوں کے ہیڈز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق بورڈ کے نویں جماعت کے امتحان میں ایک لاکھ21 ہزار 739 طلبا نے شرکت کی جن میں سے صرف 45 ہزار 724 طلبا کامیاب ہوئے۔ راولپنڈی بورڈ کےنویں جماعت کے امتحان میں کامیابی کا تناسب 37.56 فیصد رہا۔
راولپنڈی بورڈ ، نویں جماعت کے امتحان میں 184 اسکولوں کا نتیجہ صفر
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







