اسلام آباد (کوہسار نیوز): 27ستمبر کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کی کال پر پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔پی ٹی آئی کے بیرون ملک مقیم رہنماؤں نے الزام لگایا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وسط اگست کی بجائے 27 ستمبر کو لانگ مارچ کی کال کسی خفیہ ڈیل کے نتیجے میں دی۔سہیل آفریدی نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے الزام لگانے والے شہباز گل کے بارے میں کہا ہے کہ وہ بہت جلد مجھ سے معافی مانگیں گے۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ وہ اس معاملے پر علیمہ خان کو بھی راضی کر لیں گے یہ انٹرویو آج رات 8 بجے نشر کیا جائے گا۔
27 ستمبر کے لانگ مارچ پر پی ٹی آئی میں اختلافات شدت اختیار کرگئے
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







