کوٹلی ستیاں(کوہسارنیوز) کوٹلی ستیاں میں مبینہ پولیس مقابلہ، ڈکیتی سمیت سنگین مقدمات میں ملوث ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار۔ملزم عدیل حسین مقدمہ نمبر 102/26 بجرم 392 تعزیراتِ پاکستان میں جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں تھا۔پولیس ٹیم ملزم کو برآمدگی کے سلسلے میں لے جا رہی تھی کہ اس کے مسلح ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کرکے ملزم کو چھڑا لیا۔بعد ازاں مخبر کی اطلاع پر ملزم اور اس کے ساتھیوں کی موجودگی کے مقام پر پولیس نے ریڈ کیا۔پولیس پارٹی کے پہنچنے پر ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔فائرنگ کا سلسلہ رکنے کے بعد پولیس نے موقع کی تلاشی لی تو ملزم عدیل حسین زخمی حالت میں پایا گیا، جسے دوبارہ حراست میں لے لیا گیا۔ملزم عدیل حسین کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ، اقدامِ قتل، ڈکیتی اور ہوائی فائرنگ سمیت 10 مقدمات میں ملوث رہا ہے۔ملزم سال 2019 میں تھانہ کوٹلی ستیاں کے مقدمہ نمبر 185/19 بجرم 7-ATA کے اہم نامزد ملزمان میں بھی شامل تھا۔سال 2019 کے مذکورہ واقعے میں پولیس کانسٹیبل نبیل شدید زخمی ہوئے تھے، جو زخموں کی شدت کے باعث بعد ازاں اپنی دونوں ٹانگوں سے محروم ہوگئے۔ملزم کے فرار ہونے والے ساتھیوں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں متحرک، سرچ اور چھاپہ مار کارروائیاں جاری۔
کوٹلی ستیاں میں مبینہ پولیس مقابلہ،زیرحراست ملزم زخمی حالت میں گرفتار
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







