طوفانی بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرناک حد سے تجاوز ، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں چھٹی کااعلان

راولپنڈی (کوہسار نیوز )راولپنڈی اور اسلام آباد میں طوفانی بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا جبکہ انتظامیہ کی جانب سے آج تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش رات 3 بج کر 20 منٹ پر شروع ہوئی جو صبح 8 بجے تھمی، شدید بارش کے باعث سڑکیں اور علاقے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے اور کئی مقامات پر گھٹنوں گھٹنوں تک پانی جمع ہوگیا۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ راولپنڈی میں 200 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوچکی ہے، پچھلے 3 سال میں سب سے زیادہ بارش آج ریکارڈ ہوئی، بارش کا سب سے بڑا اثر نالہ لئی پر پڑ رہا ہے، نالہ لئی میں گرنے والے نالے بیک فلو کر رہے ہیں جس کی وجہ سے پانی باہر آ رہا ہے۔ان کا کہنا تھا امید کر رہے ہیں ایک گھنٹے میں صورتحال نارمل ہونا شروع ہو جائے گی، راولپنڈی نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے سے ملحقہ نالوں کا پانی آبادیوں میں داخل ہوا، نالہ لئی میں پانی کی سطح کم ہوگئی تونشیبی علاقوں سے پانی نکلنا شروع ہوجائےگا، آبادیوں کے انخلاء کی ٹیمیں نشیبی علاقوں میں روانہ کردی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں