پمز اسپتال ایم سی ایچ کے احاطے میں کھلے پانی میں مچھروں کی موجودگی، ڈینگی پھیلنے کا خدشہ

اسلام آبا(کوہسار نیوز) پمز اسپتال ایم سی ایچ کے احاطے میں کھلے پانی میں مچھروں کی موجودگی سے ڈینگی وائرس پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ڈی ایچ او آفس ذرائع کے مطابق پمز اسپتال کے ایم سی ایچ کے احاطے میں موجود پانی میں لاروا اور مچھر دیکھے جاسکتے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ پمز اسپتال کے ایم سی ایچ وارڈ میں چیک اپ کیلئےآئی حاملہ خواتین اور لواحقین یہاں انتظار کرتے ہیں، ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ کیلئے یہ موسم سب سے زیادہ خطرناک ہے۔ڈسٹرکٹ اینٹمولوجسٹ قاسم سجرا کے مطابق اسلام آباد میں حالیہ سال ڈینگی کے 4کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 2 افرادکا تعلق راولپنڈی سے ہے۔انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں اگست 2025 میں ڈینگی کے197کیسز جب کہ 2024 میں 40 کیسز رپورٹ ہوئے تھے، مون سون کے باعث اسلام آباد میں ڈینگی کا خطرہ برقرار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں