پشاور(کوہسارنیوز)پی سی بی کا خیبرپختونخوا میں شیڈول فرسٹ کلاس میچز دوسرے شہروں میں منتقل کرنے کا فیصلہ،پشاور اسٹیڈیم میں غنی اور حیدرآباد کنگز مین کے درمیان میچ اب 14 اکتوبر سے شیخوپورہ میں کھیلا جائے گا
پاکستان کرکٹ بورڈ نے خیبرپختونخوا میں شیڈول فرسٹ کلاس میچز دیگر شہروں میں منتقل کردیے۔
پشاور اورایبٹ آباد میں پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے شیڈول میچز معطل کردیےگئے ہیں،پشاور اسٹیڈیم میں غنی اورحیدرآبادکنگزمین کے درمیان میچ اب 14 اکتوبر سےشیخوپورہ میں کھیلا جائےگا،جبکہ ایبٹ آباد میں شیڈول سوئی ناردرن گیس کا میچ لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔
اسی طرح مارخور آئی ٹی سلوشنز اور پاکستان ٹیلی وژن کےدرمیان آخری راؤنڈ کےمیچز 19 اکتوبر سے لاہور میں ہوں گے،دوسری جانب اسلام آباد اور راولپنڈی میں شیڈول میچز معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔
پی سی بی کا خیبرپختونخوا میں شیڈول فرسٹ کلاس میچز دوسرے شہروں میں منتقل کرنے کا فیصلہ







