پاسداران انقلاب کا امریکی بحری جہازوں اور 3 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

تہران(ویب ڈیسک)ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے آبنائے ہرمز میں غیر مجاز راستوں سے گزرنے والے 3 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا جبکہ دیگر علاقوں میں 3 امریکی بحری جہازوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔پاسداران انقلاب نے امریکی طیارہ بردار جہاز کے ساتھ ساتھ ڈسٹرائرپر بھی بیلسٹک میزائلوں سے حملے کا دعویٰ کیا ہےایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق یہ کارروائیاں امریکی حملوں کے جواب میں کی گئیں تاہم امریکا کی جانب سے تاحال 3 امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنائے جانے کی تصدیق نہیں کی گئی۔اس سے قبل امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا تھا کہ امریکی فورسز نے 3 ایرانی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا جن میں ایک آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی جزیرے خارگ کے ساحل پر موجود تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں