امریکی دعوی مسترد،آبنائے ہرمز بند اور اُس پر ہمارا مکمل کنٹرول ہے: پاسداران انقلاب

تہران(کوہسار نیوز)ایران کی پاسداران انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل علی عظمیٰ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز بند ہے اور اس کے ذریعے ہونے والی تمام نقل و حرکت پر ایران کا مکمل اور فیصلہ کن کنٹرول ہے۔تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق پاسداران انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل علی عظمیٰ نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں ہونے والی کوئی بھی نقل و حرکت پاسداران انقلاب کی بحریہ کے اہلکاروں کی نظروں سے اوجھل نہیں۔امریکا بدستور مؤقف اختیار کیے ہوئے ہے کہ اہم آبی گزرگاہ بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، جبکہ ایران کا کہنا ہے کہ اس کی واضح اجازت کے بغیر کوئی بھی جہاز آبنائے ہرمز سے گزر نہیں سکتا۔ایرانی کمانڈر نے کہا کہ حقیقت زمین پر موجود صورتحال سے دیکھی جانی چاہیے، امریکی حکام کے اعلانات اور بیانات سے نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں