اسلام آباد (کوہسار نیوز )پمز اسپتال میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے حکومت سے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔آج علی الصبح پمز اسپال کے گائنی وارڈ کے آئی سی یو میں آتشزدگی کے واقعے میں 15 نومولود جاں بحق ہوئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی اجلاس طلب کیا اور وفاقی سیکرٹری صحت اسلم غوری کو معطل کرتے ہوئے عہدے سے برطرف کر دیا۔وزیراعظم شہباز شریف واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جو ذمہ داروں کا تعین کرے گیا اس معاملے پر مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ پمز اسپتال میں پیش آنے والے آتشزدگی کے المناک واقعے میں 14 معصوم بچوں کے جاں بحق ہونے کی خبر سن کر میرا دل انتہائی رنجیدہ ہے، میں سوگوار والدین کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔
پمز اسپتال واقعہ: نواز شریف کا حکومت سے ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







