بیٹی کی عزت و تحفظ معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے: نوید نذیر فاطمی

نوید نذیر فاطمی

کوٹلی ستیاں ( کوہسارنیوز ) تحریک تاجدار ختمِ نبوت و مخدومۂ کائنات للبنات (رجسٹرڈ) کی چیئرپرسن نوید نذیر فاطمی نے کہا ہے کہ میں تمام متعلقہ اداروں، ڈی پی او مری اور ڈپٹی کمشنر مری سمیت بالخصوص اپنے ان بھائیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں جنہوں نے اپنی ذمہ داری اور کردار ادا کرتے ہوئے ثابت کیا کہ ہمارا خطہ خطۂ زہرا ہےانہوں نے کہا کہ یہاں بیٹی کی عزت و حرمت کو سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی چادرِ عفت و عصمت کے سائے میں تحفظ حاصل ہےنوید نزیر فاطمی نے کہا کہ بیٹیوں کے تحفظ، عزت اور وقار کے لیے عملی کردار ادا کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اداروں اور عوام کے باہمی تعاون سے معاشرے میں امن، انصاف اور تحفظ کی فضا کو مزید مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی بیٹیوں اور خواتین کے تحفظ کے لیے تمام ادارے اسی جذبے اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ خطۂ زہرا کی پہچان ہی یہ ہے کہ یہاں بیٹی کو عزت، تحفظ اور احترام حاصل ہو اور ہر فرد اس کی حرمت کا محافظ بنے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں