گنی میں لینڈ فل سائٹ پر مٹی کا تودہ گرنے سے 30 افراد ہلاک،6زخمی

کوناکری(کوہسار نیوز) گنی کے دارالحکومت کوناکری میں لینڈ فل سائٹ پر مٹی کا تودہ گرنے سے کم از کم 30 افراد ہلاک ہوگئے۔
حکومت کے مطابق رات بھر ہونے والی شدید بارش کے باعث کچرے کا بہت بڑا ڈھیر اچانک منہدم ہو گیا، ملبے نے قریب موجود خیموں اور جھونپڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔حکومتی بیان کے مطابق حادثے میں 6 افراد شدید زخمی جبکہ 16 دیگر معمولی زخمی ہوئے ہیں،ل جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ اتنی شدید تھی کہ اس کے نتیجے میں ایک رہائشی عمارت بھی ملبے تلے دب گئی، جبکہ آس پاس موجود کچی آبادیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں