امریکی ائیرلائن کی خاتون فضائی میزبان ہوٹل کی 24 ویں منزل سے گرکر ہلاک

واشنگٹن(کوہسارنیوز)امریکی کی نجی ائیرلائن کی فضائی میزبان 24 ویں منزل سے گرکر ہلاک ہوگئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اوکلاہوما سے تعلق رکھنے والی نجی ائیرلائن کی ایک فلائٹ اٹینڈنٹ جینی لپٹن ہوائی میں اپنے ہوٹل کے باہر مردہ حالت میں پائی گئی۔اس حوالے سے محکمہ میڈیکل ایگزامنر نے جینی کے اہلخانہ کو بتایا کہ وہ (Waikiki) میں واقع ‘ہلٹن ہوائین ولیج’ میں قیام پذیر تھیں اور 24 ویں منزل پر واقع اپنی بالکونی سے نیچے گر گئی تھیں۔پولیس کے مطابق 50 سالہ جینی لپٹن کی موت کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔جینی لپٹن کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ ہوٹل کی سکیورٹی کے مطابق پولیس علاقے میں موجود 70 سے زائد کیمروں کی فوٹیج کا جائزہ لے رہی ہے تاہم پولیس کو یقین نہیں کہ آیا کسی نے جینی کو گرتے ہوئے دیکھا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں